شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیدادیں قرق کرلی گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے صاف پانی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد علی عمران کی جائیدادوں قرق کرلی . احتساب عدالت کے جج محمد ساجد علی نے ریفرنس پر سماعت کی .

دوران سماعت نیب کی جانب سے جائیدادقرقی کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا ئی گئی . احتساب عدالت نے رابعہ عمران اوران کے شوہر علی عمران کے پیش نہ ہونے اشتہاری قرار دیتے ہوئے دونوں کی جائیدادوں کو قرق کرنے کا حکم دیا تھا . احتساب عدالت کے جج محمد ساجد علی نے ریفرنس پر سماعت کی . عدالت نے مزید کاروائی 23 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لئے . . .

متعلقہ خبریں