سعودی عرب میں مقیم محنت کش پاکستانی اپنے ملک کی معیشت کو سہارا دینے میں پیش پیش

لاہور(قدرت روزنامہ) اگست 2021میں ترسیلات زرمیں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ترسیلات زر 2 ارب 66کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، ترسیلات زر بھجوانے میں سعودی عرب سرفہرست رہا . اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق اگست 2021 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کا مضبوط رجحان جاری رہا اور ترسیلات زر 2.66 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں .

یہ مسلسل چھٹا مہینہ ہے کہ آنے والی رقوم اوسطاً 2.7 ارب ڈالر کے لگ بھگ رہی ہیں اور مسلسل پندرہ مہینہ ہے کہ 2 ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں . نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر اگست میں 26.8 فیصد (سال بہ سال )بڑھ گئیں جو اس مہینے کے لیے پوری دہائی کی بلند ترین شرح نمو ہے، ماہ بہ ماہ بنیاد پر آنے والی رقوم جولائی سے معمولی سی کم تھیں جس سے عید کے بعد کی معمول کی سست روی کی عکاسی ہوتی ہے تاہم یہ موسمی کمی اس سال تاریخی رجحانات کے مقابلے میں کہیں کم تھی . مجموعی طور پر 5.36 ارب ڈالر کی ترسیلات زر اس سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.4 فیصد بڑھیں، اگست 2021 کے دوران آنے والی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب سی694 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سی512 ملین ڈالر، برطانیہ سی353 ملین ڈالراور امریکہ سے 279 ملین ڈالرآئیں . دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب نے ٹوئٹر پیغام میں بیرون ملک پاکستانیوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اگست 2021میں 2.7بلین ڈالرزترسیلات زربھجوائی گئیں، ترسیلات زر اگست 2020 کے مقابلے 27فیصد اضافہ ہے جبکہ جولائی اگست میں مجموعی طور پر5.4بلین ڈالرترسیلات زر ہیں ، یہ پچھلے سال جولائی اگست سی10.4فیصد زیادہ ہے . . .

متعلقہ خبریں