استنبول(قدرت روزنامہ) ترکیہ کے مشہور ڈرامے ’کورولس عثمان‘ کی اداکار جوڑی نے حقیقی زندگی میں بھی شادی کر لی . کورولس عثمان کے سپاہی جیرکوتائی اور آئیگُل خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ ’بوسے ارسلان‘ اور ’جاگری سینسوئے‘ نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں .
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بوسے ارسلان نے سفید رنگ کا عروسی لباس جبکہ جاگری سینسوئے سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے .
View this post on Instagram
اداکار جوڑی کورولس عثمان کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے منگنی بھی کی تھی .
بوسے ارسلان اور سینسوئے کی شادی میں کورولس عثمان کا کردار نبھانے والے اداکار براک سمیت قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی .
View this post on Instagram
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ کورولس عثمان میں بھی میں بھی آئیگُل خاتون اور سپاہی جیرکوتائی یعنی بوسے ارسلان اور سینسوئے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد شادی کرلیتے ہیں جس کے بعد حقیقی زندگی میں بھی جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہے .