پاکستان

آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی کی بنیادی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کرلیا، نیپرا کی جانب سے اس اضافے کا آج فیصلہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک ساتھ ہوگا یا مرحلہ وار اس کا فیصلہ کابینہ کرے گی، بنیادی ٹیرف میں اضافہ یک مشت کیا جائے یا مرحلہ وار؟ اس حوالے سے فیصلے پر مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوسطاً ٹیرف کی فی یونٹ قیمت 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 30 روپے تک ہو جائے گی، ٹیکس اور سلیبس کے ساتھ اوسطاً فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ نوٹی فکیشن کی صورت میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں