سندھ

سندھ اسمبلی : مجرموں کی نگرانی کے لیے الیکٹرک کڑا پہنانے کا بل منظور


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ اسمبلی نے مجرموں کی نگرانی کے لیے انہیں الیکٹرک کڑا پہنانے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس کے دوران سندھ میں عادی مجرموں کی نگرانی کا قانون پیش کیا گیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
مجوزہ قانون کے مطابق عادی مجرموں کو برقی کڑا لگایا جائے گا، چوری و ڈکیتی، اقدام قتل کے ملزمان، کار اور موٹر سائیکل چوری و چھیننے والے مجرموں پر الیکٹرک کڑا لگایا جاٸے گا ساتھ ہی منشیات سمیت عادی مجرمان کو بھی برقی کڑا لگایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر 2022ء میں قانون سے متعلق بل اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جسے آج منظور کیا گیا ہے۔
سندھ ایکسپلوزیو بل بھی متفقہ طور پر منظور
دریں اثنا سندھ اسمبلی میں سندھ ایکسپلوزیو بل بھی متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ سندھ میں مائینز اور منرلز کی کھدائی کے دوران استعمال ہونے والے بارودی مواد کے لیے لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں