شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنی پرتعیش شادی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی


متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی شادی کی خوبصوت ویڈیو شیئر کی ہے . شہزادی شیخہ مہرہ کی رواں سال اپریل میں ہی اپنے منگیتر شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی ہے .


یہ نوبیاہتا شاہی جوڑا جہاں آج کل شادی کے بعد پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ گھومنے پھرنے نکلا ہے وہیں شیخہ مہرہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی شادی سے خوبصورت لمحات ویڈیو کی شکل میں شیئر کیے ہیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by M1 (@hhshmahra)


شیخہ مہرہ نے اپنی شاہی، پرتعیش شادی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل کا ایموجی (سفید رنگ کا دل) بھی بنایا ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by M1 (@hhshmahra)


دوسری جانب اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں شیخۃ مہرہ کے شوہر، مانع المکتوم نے بھی لال رنگ کا دل بناتے ہوئے محبت کا اظہار کیا ہے .
شیخہ مہرہ کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی کے روز سفید رنگ کی تھیم پر مکمل تیاری کی ہے . چند گھنٹوں قبل ہی شیئر کی گئی اس ویڈیو کو شہزادی شیخۃ مہرہ کے دنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں