پاکستان

عمران خان کی ٹویٹر سپیس کے بعد ’آلو والی بریانی‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا


چئیرمین پی ٹی آئی کے آلو والی بریانی کے لیے پسندیدگی کے اظہار کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے دلچسپ بحث کا آغاز کر دیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ٹویٹر سپیس کے بعد ’آلو والی بریانی‘ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔گذشتہ شب عمران خان نے معروف سوشل میڈیا ایپ پر ٹویٹر سپیس میں مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ انہیں بریانی آلو کے ساتھ پسند ہے یا بغیر آلو کے۔جس پر چئیرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ آج سے چالیس سال پہلے تک بریانی بہت شوق سے کھاتا تھا، عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ آپ کے ذائقے بھی بدل جاتے ہیں،اب دوسرے کھانے زیادہ پسند ہیں۔


عمران خان نے کہا کہ اس وقت مجھے آلو کے ساتھ بریانی پسند ہے۔اگرچہ پاکستان میں اکثر بریانی میں آلو کی شمولیت کو بریانی کی توہین سمجھا جاتا ہے تاہم عمران خان کی آلو والی بریانی کے لیے پسندیدگی کے اظہار کے بعد ’آلو والی بریانی‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ معروف نوجوان صحافی مخدوم شہاب الدین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ #الو_والی_بریانی اس وقت پاکستان میں ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے۔
یہیں سے اندازہ لگا لیں عمران خان کی طاقت کا۔ زبان سے نکلا ایک لفظ ٹرینڈ بن جاتا ہے


ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے اعلان کا انتظار ہے کہ #آلو_والی_بریانی کا ذکر کسی بھی ٹی وی چینلز پر کوکنگ شوز میں نہیں کیا جا سکتا۔


ایک صارف نے کہا کہ آلو والی بریانی بس بات ختم


ایک صارف نے کہا کہ عمران خان کے بیان کے بعد اب آلو کی قیمت بڑھ گئی ہے اور آج مارکیٹ میں آلو کی کمی ہے۔ خان صاحب آپ نے کیا کیا؟


۔اس کے علاوہ بھی کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں