ملک بھر میں ای پاسپورٹ کے اجرا ء کا آغاز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے بعد ملک بھر میں ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز کر دیا گیا . ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق ای پاسپورٹ کے لیے فیس شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 5 سال کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے جبکہ ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے ہوگی .


72 صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 16 ہزار 500 روپے اور ارجنٹ کے لیے 27 ہزار روپے ہوگی . دس سال کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 500 اور ارجنٹ فیس 22 ہزار 500 ہوگی .
دس سال کے لیے 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے ہوگی جبکہ ارجنٹ کی فیس 40 ہزار 500 روپے ہوگی . شیڈول کے تحت نارمل پاسپورٹ کی فیس حسب سابق رہیں گی . فیسوں کا اطلاق 16 اگست سے ہوچکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں