ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ نہیں ہے . قدامت پسند رجحانات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی . نگراں وزیراعظم نے جڑانوالہ واقعے کے حوالے سے کہا کہ انصاف اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی کسی سے نا انصافی نہیں ہوگی . معاشرے میں مذہبی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں . وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ معاشی مسائل کے حل کے لیے بہترین اقدامات کریں گے . نگراں حکومت کی بہترین ٹیم ہے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کرے گا . مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے . مقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے . ملکی اور غیر ملکی سطح پر کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے . انوار الحق کا کڑ نے کہا کہ پاکستان زرعی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے . رول آف آرڈر سے ہی قانون کی حکمرانی ہوگی . علامہ اقبال اور قائد اعظم کے ویژن پر عمل کرکے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کریں گے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نہیں . نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکثریت کو اقلیت کا خیال رکھنا ہوگا .
متعلقہ خبریں