خودکش حملہ آور جہنم کے کتے، دہشتگردی کیخلاف جنگ خیرات نہیں ، اپنے وسائل سے لڑ رہے ہیں، نگران وزیراعظم
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بٹگرام میں فوج نے ریسکیواداروں کے ساتھ ملکر کامیاب آپریشن کیا، جہاں جہاں ملک کو ضرورت ہوتی ہے ہمارے دفاع کے ادارے پیش پیش ہوتے ہیں۔
کراچی میں معروف کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خود کش حملہ آوروں سے نہیں ڈرتے، یہ جہنم کے کتے ہیں، ریاست کبھی دہشتگردی اور انتہاپسندی کے آگے سرنڈر نہیں کرے گی، شہدا کی حرمت اور قربانیوں کو نہیں بھولیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے حملوں سے خوف یا تھکاوٹ کا شکار نہیں ہوں گے، دہشتگردی کیخلاف جنگ خیرات سے نہیں، اپنے وسائل سے لڑرہے ہیں۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور گھر کو اپنے انداز میں چلائیں گے، ہمارا مینڈیٹ بہت محدود ہے، نئے پارلیمان کے وجود تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، نگران حکومت بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری اور شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مجھے ساڑھے 3 لاکھ تنخواہ دی جاتی ہے، فیصلہ اربوں کا کروایا جاتا ہے۔