کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی اولمپین ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد . پاکستانی سٹار اولیمپن نے جویلین تھرو میں پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بڑی کامیابی دلائی ہے .
پاکستانی سٹار نے جویلین میں اس سال کی سب سے بڑی تھرو کی ہے . یہ کامیابی ملک کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے
. کھلاڑی ہر جگہ امن کے سفیر ہوتے ہیں اور ان کے باعث سبز ہلالی پرچم دنیا کے کونے کونے میں لہرایا جاتا ہے . نگران وزیراعلیٰ نےكهاكه امیدہے اولمپین ارشد ندیم یوں ہی اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہو ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرتے رہیں گے .