کراچی (قدرت روزنامہ)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا یو اے ای قونصل جنرل کی دعوت پر قونصلیٹ کا دورہ . وزیراعلیٰ کا قونصلیٹ پہنچنے پر قونصل جنرل یو اے بغیت عتیق الرمیثی نے استقبال کیا نگران وزیراعلیٰ نے قونصلیٹ میں ہیپنیس ڈیسک کا افتتاح کیا .
ہیپنیس ڈیسک کے قیام کا مقصد پاکستانی عوام کو ویزہ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی ہے . قونصل جنرل کی بریفنگ . ہیپینس کاؤنٹر کے زریعہ پاکستانی بزنس کمیونٹی کو یو اے ای میں بزنس کرنے اور مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ میں معاونت کی فراہمی ہے . قونصل جنرل یو اے ای . نگران وزیراعلیٰکا ہیپینس کاؤنٹر کے قیام پر اظہار مسرت . کاؤنٹر کا قیام دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ میں اہم پیش رفت ہے . نگران وزیراعلیٰ . نگران وزیراعلیٰاور قونصل جنرل متحدہ عرب امارات کی باضابطہ ملاقات .
ملاقات میں بلوچستان میں یو اے ای کی سرمایہ کاری میں اضافے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال . بلوچستان میں توانائی معدنیات زراعت اور مالداری سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں . نگران وزیراعلیٰ . بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات دی جارہی ہیں . وزیراعلیٰ . یو اے ای کے سرمایہ کار وں کا صوبے کے عوام اور حکومت کی جانب سے بھرپور خیر مقدم کیا جائے گا . نگران وزیراعلیٰ . یو اے ای قونصل جنرل کابلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں میں گہری دلچسپی کا اظہار .
بلوچستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں . قونصل جنرل یو اے ای . یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جائے گا . قونصل جنرل یو اے ای . ملاقات میں دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کے درمیان مربوط روابط کے قیام سے اتفاق . دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کے باہمی دوروں کا اہتمام کیا جائے گا . ملاقات میں اتفاق . ملاقات میں یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت بلوچستان اور یو اے ای کی یوتھ کے درمیان بھی روابط کے قیام کا فیصلہ . نگران وزیراعلئ کو قونصل جنرل یواے ای کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت .