نائیجیریا ، مسجد میں فائرنگ سے 7 نمازی شہید ، متعدد زخمی


نائجیریا (قدرت روزنامہ)نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کدونا کی مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے . غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کدونا کے دور دراز کے گاؤں کی مسجد میں نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب بڑی تعداد میں نمازی عبادت میں مصروف تھے .


فائرنگ سے زخمی ہونے والے 10 سے زائد نمازیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے .
کدونا پولیس کے ترجمان منصور ہارونہ نے رائٹرز کو بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے تاحال کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی .

. .

متعلقہ خبریں