سرحدی معاملات ٹھیک ہونے تک پاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز ممکن نہیں ، بھارتی وزیر کھیل


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ سرحدی معاملات ٹھیک ہونے تک پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ممکن نہیں .
ایک انٹرویو میں بھارتی وزیر کھیل نے کہا کہ بی سی سی آئی نے بہت پہلے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ میچ اس وقت تک نہیں ہوں گے جب تک سرحدی تعلقات ٹھیک نہیں ہوتے .

میں سمجھتا ہوں کہ یہ اس ملک کے ہرعام شہری کا جذبہ ہے .
واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات برسوں سے معطل ہیں کیونکہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی ہے اور دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی اور ایشیائی کپ میں میچ کھیلتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں