مرتضیٰ وہاب کے یو سی 13 کیلئے کاغذاتِ نامزدگی منظور


کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے صدر ٹاؤن یوسی 13 کی نشست پر کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے . مرتضیٰ وہاب نے صدر ٹاؤن یوسی 13 کی نشست پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے، وہ کراچی کی 3 یوسیز سے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں .


مرتضیٰ وہاب کے علاوہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کرم اللّٰہ وقاصی کے بھی کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے ہیں . اس حوالے سے مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اس شہر میں ناصرف پیدا ہوا بلکہ یہیں پلا بڑھا ہوں .
اُنہوں نے کہا کہ مجھے اپنی پارٹی کے ذریعے اس شہر میں کام کرنے کا موقع ملا . مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ الزامات سے میں گریز کرتا ہوں، جو لوگ مجھے وڈیرہ کہتے ہیں ان کی پیدائش چیک کرنے کا کہا تھا .
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی شخص کہیں بھی پیدا ہوا ہو اسے اپنی قوم کی خدمت کرنی چاہیے . یاد رہے کہ کراچی کے 4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں