کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ترکی سے آنے والے 2 مسافروں کو جعل سازی کے الزام میں حراست میں لے لیا .
ایف ائی اے حکام کے مطابق مسافر مدثر حسین اور یعقوب کے پاسپورٹس پر ثبت ایتھنز امیگریشن کی مہریں مبینہ طور پر جعلی نکلیں .
دونوں مسافر بالترتیب لاہور اور شیخوپورہ کے رہائشی ہیں .
ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے پاسپورٹ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے .