اسلام آباد

بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد پریشان ہیں کیوں کہ بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔
سیمنٹ، بجری، ریت، اینٹ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عام آدمی کا گھر بنانے کا خواب ادھورا ہو کر رہ گیا ہے، حکومت کی جانب سے بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
مہنگائی میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے سیمنٹ کی بوری 1200روپے، سریا 270روپے فی کلو، اینٹ فی ہزار 15000روپے، بجری 125فی فٹ ریت کا ٹرالا 18000روپے کا ہو چکا ہے۔
بلڈنگ میٹریل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر لوگوں نے اپنے تعمیراتی کام رکوا دئیے ہیں جس سے مزدور طبقے کا روزگار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
مزدور نے اپنی دیہاڑی میں بھی اضافہ کردیا ہے اسی طرح راج گیر، مستری بھی منہ مانگی اجرت طلب کررہے ہیں، فیصل آباد اور گردونواح میں سیمنٹ، بجری، ریت، اینٹ کی قیمتیں ڈیلر منہ مانگی وصول کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں