ورلڈکپ: ناقابلِ شکست بھارت کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا .
بھارتی میزبانی میں جاری ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا 37 واں میچ آج میزبان ٹیم اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جارہا ہے .

دونوں ٹیمیں کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنز میں مدمقابل ہیں .
اس موقع پر ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں نے ورلڈکپ کے دوران بہترین کرکٹ کھیلی ہے . اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے .
دوسری طرف پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے . ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ تبریز شمسی کو ٹیم میں واپس لایا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں