اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی پنجاب میں چاول کی فصل مارکیٹ میں آتے ہی ریٹ آٹھ ہزار روپے من سے کم ہو کر 4500 روپے من ہو گئی ہے .
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق مارکیٹ میں ریٹ کم ہونے سے کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا .
کیونکہ بلیک پر ریٹ طے کرنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے فصل کا ریٹ کم ہو رہا ہے .
کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر ریٹ برقرار رہنے سے اچھا معاوضہ کمایا جا سکتا ہے . جبکہ چاولوں کی فصل کی کٹائی کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ ہم صبح سویرے اپنے گھر والوں کے ساتھ چاول کے کھیتوں میں آتے ہیں ، ہمیں معاوضہ مل جاتا ہے لیکن اس بار ریٹ کم ہونے سے کاشتکار پریشان ہیں .