سابق حکمران چور دروازے کے انتظار میں کوئٹہ اور اسلام آباد کی سٹرک ناپ رہے ہیں، ڈاکٹر مالک
تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کلاتک تربت میں جاوید گچکی کی اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ نیشنل پارٹی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھاکہ سرحدی تجارت ہمارے عوام کا واحد ذریعہ معاش ہے بارڈر کاروبار کو ایک منصوبے تحت تباہ و برباد کرنے کی کوشش کی گئی سرحدی تجارت سے لاکھوں افراد کا کاروبار وابستہ ہے پانچ سال میں حکمرانوں نے سب کچھ تباہ کر کے رکھ دیا، امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب جبکہ روزگار کے تمام زرایعے بند کردیے گئے ملازمتوں کے فروخت کی منڈی لگا دی گئی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کھاکہ پانچ سال کے عرصے میں ایک بھی اسکیم مکمل نہیں ہوا، تعلیمی اداروں میں کلاس روم کی کمی کے پیش نظر بیشتر طلبائ کو داخلہ نہیں دیا جارہا ہے یونیورسٹی میں فیز ٹو اور تری کے منصوبے کرپشن کی نظر ہوا ناہل کنٹریکٹرز کو وزرا کی سفارش پر کنٹریکٹ دیئے گئے مکران میڈل کالج کے ہسپتال کا کام بند پڑا ہے جس پر انکوائری کی ضرورت ہے مند تربت روڈ پر ایک کلومیٹر کام بھی نہیں ہوا تربت سٹی پروجیکٹ کے فنڈز کی خورد برد کی گئی بلیدہ روڈ اور سٹی پروجیکٹ پر کام نہ ہونے کے برابر ہے انہوں نے کھاکہ وقت آگیا ہے کہ عوام ان سماج دشمن عناصر کا راستہ روکیں انہوں نے کہاکہ سابق حکمران چور دروازے کے انتظار میں کوئٹہ اور اسلام آباد کی سٹرک ناپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام ان کو ٹھکرا چکا ہے کامیابی نیشنل پارٹی کی ہی ہو گئی۔ اجلاس سے واجہ ابوالحسن، جسٹس ریٹائر شکیل احمد بلوچ، ڈاکٹر نور بلوچ‘ نثار احمد بزنجو، بی ایس او کے چیرمین بوھیر صالح بلوچ ، کلاتک کے صدر حیات بلوچ اور جاوید گچکی نے بھی خطاب کیا تقریب میں نیشنل پارٹی کیچ کے صدر مشکور انور، محمد جان دشتی، حلیم بلوچ ، فدا جان بلیدی اور دیگر مرکزی و ضلعی رہنمائ بھی موجود تھے۔