منال خان سے متعلق سسر نے مداح سے کیا کہا؟ واٹس ایپ چیٹ لیک

(قدرت روزنامہ)اداکارہ منال خان کے سسر نے ایک مداح سے بات کرتے ہوئے ان کی تعریفون کے پل باندھ دیئے ہیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکارہ منال خان رواں ماہ ہی ازدواجی رشتے میں منسلک ہوئی ہیں اور ان کے سسر نے ان کی تعریفیں کرنا شروع کردی ہیں .

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منال خان کے سسر سے ایک مداح سے ان سے واٹس ایپ پر بات کرتے ہوئے ان کی بہو کے حوالے سے پوچھا تھا جس کی چیٹ منظر عام پر آچکی ہے . مداح نے اداکارہ کے سسر سے پوچھا کہ ‘ انکل منال آپ کو کیا کہہ کربلاتی ہے؟ جس کے جواب میں احسن محسن اکرام کے والد نے کہا کہ’ ڈیڈ’ . ایک اور سوال کرتے مداح نے پوچھا کہ ‘انکل اپنی بہوکے بارے کچھ بتائیں، جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ بہت خوبصورت ہے، اللہ اس پر اپنی رحمت اور اس کا ساتھ احسن کے ساتھ رکھے . خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں،منال خان اور احسن محسن اکرام کی نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں نے شرکت کی جبکہ دونوں فنکاروں کے ولیمے کی تقریب کل یعنی 12 ستمبر ہوئی تھی . . .

متعلقہ خبریں