العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز: نواز شریف منسٹر انکلیو پہنچ گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف منسٹر انکلیو پہنچ گئے .
آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت ہو گی .


چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے .
نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال ہونے کے بعد آج دوسری سماعت ہو گی .
نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ دلائل کا باقاعدہ آغاز کریں گے اور آج ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر دلائل دیں گے .
ایون فیلڈ کے بعد العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں اپیل پر دلائل کا مرحلہ آئے گا .
واضح رہے کہ عدالت نے فریقین سے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر دلائل طلب کر رکھے ہیں .
گزشتہ سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل کے لیے 4 سے 6 گھنٹے کا وقت دینے کی استدعا کی تھی .
نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر دلائل کے لیے صرف آدھے گھنٹے کا وقت دینے کی استدعا کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں