اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختون خوا میں دہشت گردی، اغواء اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں درجنوں خواتین بھی ملوث نکلیں .
سی ٹی ڈی کے دستاویز کے مطابق 2014ء سے اب تک مختلف واقعات میں 51 خواتین ملوث پائی گئی ہیں .
30 خواتین دہشت گردی، 13 اغواء اور 3 ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پائی گئیں .
سی ٹی ڈی کی دستاویز کے مطابق 2 خواتین بھتہ خوری، 3 ٹیرر فائنینسنگ میں بھی ملوث ہیں .
2 خواتین دہشت گردی، 2 اغواء اور 2 بھتہ خوری میں سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں .
سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی عمران شاہد کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے .