توشہ خانے کی نا اہلی ختم ہونے تک نیا چیئرمین پی ٹی آئی منتخب کیا ہے: بیرسٹر علی ظفر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ توشہ خانے کی نا اہلی ختم ہونے تک ہم نے نیا چیئرمین منتخب کیا ہے .
لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نااہلی ختم ہونے پر جنرل الیکشن بھی لڑیں گے، ان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے .


بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اگر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن سے روکا گیا تو ہم چیلنج کریں گے، بے شک کاغذی نوٹیفکیشن ہے لیکن ہمیں چیلنج تو کرنا ہو گا .
انہوں نے کہا کہ ایسا لگے کہ کوئی حلقہ قانون کے خلاف ہے تو اس کو ہم چیلنج کریں گے، انٹرا پارٹی الیکشن کا آرڈر غیر آئینی اور غیر قانونی تھا .
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ فیصلہ مانتے ہوئے الیکشن کروائے، چیلنج کرنا ہمارا حق ہے، لارجر بینچ کے پاس اب 3 آرڈر زیرِ سماعت ہوں گے .
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس دائر نہیں کیا، کسی وکیل نے از خود انٹرا پارٹی الیکشن معاملے کو اسلام آباد میں چیلنج کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں