اسلام آباد

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل ؛ فیصل صدیقی نے حکومت کے نجی وکلا کی خدمات حاصل کرنے پر اعتراض اٹھا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں وکیل فیصل صدیقی نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے معاملے پر حکومت کے نجی وکلا کی خدمات حاصل کرنے پر اعتراض اٹھا دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔
لطیف کھوسہ نے عدالت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ بنچ پر اعتراض ہے،جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو نوٹس ہوا ہے؟فریقین کو نوٹس ہو گا تب آپ کا اعتراض دیکھیں گے،لطیف کھوسہ نے کہاکہ آپ بیٹھ کر کیس سن رہے ہیں اس لئے بول رہا ہوں،جسٹس سردار طارق نے کہاکہ کیا ہم کھڑے ہو کر کیس سنیں، بیٹھ کر ہی مقدمہ سنا جاتا ہے،فیصل صدیقی نے اعتراض کیا کہ حکومت نجی وکلا کی خدمات حاصل نہیں کر سکتی،اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ نجی وکلا کی خدمات کیلئے قانونی تقاضے پورے کئےہیں،مناسب ہو گا پہلے درخواست گزاروں کو سن لیا جائے،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ ہمیں سنے بغیر معطل نہیں کر سکتی۔

متعلقہ خبریں