اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ اُنہیں لگتا ہے مخلوط حکومت بنے گی، کس کی ہو گی یہ وقت بتائے گا، ڈبے کھلیں گے تو معلوم ہو گا کہ کس پارٹی کو زیادہ ووٹ اور سیٹیں ملی ہیں . اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، ملک، جمہوریت، عوام، تمام سیاسی جماعتوں کے لیے اچھا ہے .
انہوں نے کہا کہ اگلا وزیرِ اعظم ملک کی بقا، جمہوریت اور عوام کے لیے کام کرے گا تو کوئی اسے ہاتھ نہیں لگا سکتا .
فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ ابھی تک صرف پی ٹی آئی کا مقدمہ الیکشن کمیشن میں زیرِ سماعت ہے، دیگر تمام سیاسی جماعتیں اپنے امیدوار میدان میں لے آئی ہیں، اگر صاف شفاف انتخابات ہو گئے تو الیکشن کمیشن کی بہت بڑی کامیابی ہو گی .
پیپلز پارٹی کے وکیل نے کہا کہ ہر آدمی کا قانونی، آئینی اور انفرادی حق ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں جائے، کیا وجوہات ہیں وہ کھوسہ صاحب سے پوچھیں میں کچھ نہیں کہنا چاہتا .