پاکستان

آئندہ ماہ بدترین گیس بحران کا خدشہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں گیس کی عدم دستیابی کا جاری بحران آئندہ ماہ جنوری میں بد ترین ہوجائیگا۔ خدشہ ہے کیو نکہ اطالوی ایل این جی ٹریڈ نگ فرم ای این آئی 18جنوری 2024ء کو مطلوبہ کارگو فراہم نہیں کر سکے گی ۔
تاہم وہ بعد ازاں 15سالہ معاہدے کے تحت سمجھوتے کی شرائط کے مطابق ایل این جی فراہم کرے گی ۔ چند روز قبل اطالوی فرم نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل ) کو آگاہ کیا تھا ۔ کہ وہ مطلوبہ کارگو بروقت فراہم نہیں کر سکے گی ۔ کیو نکہ سپلائر کو اس سلسلے میں مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے ۔
اس بات نے پیٹرولیم ڈویژن کے ذمہ داران کو پریشان کردیا ۔ پی ایل ایل کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ آئندہ کارگو کویقینی بنانے کے لئے ای این آئی کی انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے ۔
ای این آئی کے 15سالہ معاہدہ 100فیصد سرکاری تحویل میں پی ایل ایل سے 2017ء میں کیا تھا ۔ جس کے تحت 2032ء تک ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو فراہم کرنا ہے مجموعی طور پر 180کارگو پی جی پی ایل ٹر مینل پورٹ قاسم پر اتارے جائیں گے ۔