پاکستان
نواز شریف چوتھی بار وزیرِ اعظم بن کر کریں گے کیا؟ فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ نواز شریف چوتھی بار وزیرِ اعظم بن کر کریں گے کیا؟ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نواز شریف 40 سال حکومت میں رہے، پنجاب میں این آئی سی وی ڈی جیسا ایک بھی اسپتال نہیں بنایا، جو عناصر کراچی کے حالات خراب کر رہے تھے نواز شریف کے اتحادی تھے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا تھا تھر بدلے گا پاکستان، آج تھر پاکستان کو روشن کر رہا ہے، بلاول بھٹو پنجاب کے ہر شہر میں این آئی سی وی ڈی جیسے ادارے قائم کریں گے
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کو روزگار کے وسائل فراہم کریں گے، وہ مزدوروں اور محنت کشوں کی معاشی بدحالی ختم کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی سیاست انتقام نہیں عوام کی خدمت ہے۔