الیکشن کا پرامن انعقاد، ملک بھر میں لاکھوں سیکورٹی اہلکار تعینات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عام انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے ملک بھر میں لاکھوں سیکورٹی اہلکار تعینات کردئیے گئے . الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر کوئیک رسپانس فورس کے 106942 اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ 23940 سیکورٹی اہلکار مستقل طور پر الیکشن کے دروان ڈیوٹی سرانجام دیں گے .


پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے مجموعی طور پر130882 اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہوں گے . ملک بھر میں مجموعی طور پر پولیس کے 465736 اہلکار تعینات ہوں گے .
امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے مجموعی طور پر 596618 اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینگے . پنجاب میں الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے پولیس کے 216000 اہلکار تعینات ہوں گے .
صوبہ سندھ میں 110720، خیبرپختونخوا میں 92535 اور بلوچستان میں 46481 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے . پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں

. .

متعلقہ خبریں