پی ٹی آئی کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا، شہاب الدین خان سیہڑ


لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 280 لیہ سے جیتنے والے شہاب الدین خان سیہڑ نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی تردید کردی۔
اس حوالے سے شہاب الدین خان سیہڑ نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ میں جانے کی بات کی تردید کرتا ہوں۔شہاب الدین خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی کارکنان اور حلقے کے عوام کو مبارک باد بھی دی۔