امریکا منتقل ہونے کے بعد صنم جنگ کی رونے کی ویڈیو وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ و ٹی وی میزبان صنم جنگ کی جانب سے پاکستان چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کے بعد ان کی وہاں رونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔صنم جنگ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی آبدیدہ ہونے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے پردیس میں رہنے کا دکھ بیان کیا۔
اداکارہ نے اپنے رونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بعض مرتبہ انسان کہیں دور چلے جانے کی خواہش کرتا ہے اور پھر مجبوری میں انسان دوری میں ہی سکون تلاش کرلیتا ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ بے شک مشکل دنوں کے بعد سکون اور خوشی کے دن بھی آتے ہیں، ساتھ ہی اداکارہ نے ان تمام افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جو لوگ ایسی ہی صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں، یعنی وہ گھر اور اپنوں سے دور پردیس میں زندگی گزار رہے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کو ویڈیو میں اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، تاہم وطن اور والدین سمیت دیگر رشتے داروں سے دوری پر وہ اشکبار ہوجاتی ہیں۔صںم جنگ کی مذکورہ ویڈیو پر متعدد شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ صنم جنگ جولائی 2023 میں پاکستان سے امریکا منتقل ہوئی تھیں، انہوں نے اس پر ولاگ بھی شیئر کیا تھا جب کہ امریکا منتقل ہونے کے بعد بھی وہ وہاں سے ولاگز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram
صنم جنگ امریکا منتقل ہونے کے چند ہی ہی ماہ بعد واپس والدین سے ملنے پاکستان بھی آئی تھیں اور انہوں نے وطن واپسی پر بھی جذباتی پوسٹ کی تھی۔
شوہر اور بچوں کے ہمراہ امریکا منتقلی کے بعد صنم جنگ شوبز اسکرین سے دور ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں اور مداحوں کے لیے امریکا سے ولاگز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔