حکومت نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے پہلے مرحلے کی منظوری دیدی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کابینہ کی توانائی کمیٹی نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے پہلے مرحلے میں 80 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھانے کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبےمیں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور کابینہ کی توانائی کمیٹی نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے پہلے مرحلے میں 80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اپنی سرزمین پر80 کلومیٹر کی پائپ لائن بچھائے گا، پائپ لائن ایرانی سرحد سے گوادر تک بچھائی جائے گی۔
80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کے لیے ایک سال کا عرصہ درکار ہوگا اور اس پر 15کروڑ80 لاکھ ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق منصوبےکیلیے فنڈز جی آئی ڈی سی سےفراہم کیے جائیں گے۔