آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا . شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد عمر اور رحمان نیاز ہلاک اور 3 دہشت گرد زخمی ہو گئے . اعلامیہ کے مطابق پاکستان افغان عبوری حکومت سے بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا کہتا رہا ہے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی . آئی ایس پی آر نے امید ظاہر کی کہ افغان عبوری حکومت پاکستان کےخلاف دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال روکے گی . اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدیں محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا .
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق 8 مارچ کو شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے .
متعلقہ خبریں