اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے مزاحمت کی سیاست شروع کرنے کا اعلان کر دیا . اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو نشانے پر لے لیا .
انہوں نے کہا کہ اس اسمبلی کی کوئی عزت نہیں رہی، یہاں بندر بانٹ چل رہی ہے، ہمیں اتنا مجبور نہ کریں کہ ہم تمام آپشنز توڑ دیں . اسد قیصر کا کہنا ہے کہ جو رویہ آپ نے اختیار کیا ہوا ہے یہ آپ ہی کے گلے پڑے گا .
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے پوچھتے ہیں کیا آپ کو خوف خدا ہے؟ ہر میدان میں مقابلہ کریں گے .