سونیا حسین نے ایوارڈ شو کے دوران بھری محفل میں بلاؤز کا ہالٹر لیس ٹوٹنے کا انکشاف کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ایک تقریب کے دوران ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں ان کے بلاؤز کا ہالٹر لیس ٹوٹ گیا تھا، جس کے باعث انہیں کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا . اداکارہ نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کے دوران بتایا کہ کینیڈا میں ہونے والے ایوارڈز شو کے دوران ان کی ساڑھی کے بلاؤز کا کرسٹل ہالٹر لیس ٹوٹ گیا تھا، جس پر انہیں بہت پریشانی اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، اس وقت وہ نہ صرف دعائیں پڑھنے لگیں بلکہ انہیں اپنا ملک پاکستان بھی یاد آنے لگا .

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایوارڈز شو میں نعمان اعجاز کے ہمراہ بیٹھی تھیں کہ انہیں کسی اور اداکارہ نے آواز دی اور انہوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو ان کے بلاؤؕز کا ہالٹر لیس ٹوٹ گیا اور وہ ایک دم پریشان ہوگئیں . سونیا کے مطابق عین اسی وقت شو کے میزبان علی رحمٰن اور یاسر حسین نے ان سے فرمائش کردی کہ وہ کوئی گانا سنائیں، جس پر وہ مزید پریشان ہوگئیں . انہوں نے کہا کہ جیسے ہی میزبان ان کے پاس آئے تو تمام کیمروں نے ان پر فوکس کرلیا جب کہ میزبان بار بار انہیں کہتے رہے کہ اب اٹھ بھی جائیں اور گانا سنائیں . سونیا حسین کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کریں، پھر انہیں اچانک خیال آیا اور انہوں نے اپنی ساڑھی کا پلو گرد لپیٹ لیا اور پھر یاسر حسین اور علی رحمٰن کے ساتھ مل کر سب کو دل دل پاکستان گانا سنایا . . .

متعلقہ خبریں