پی ٹی آئی کی ایپکس اور سیاسی کمیٹی تشکیل، شیر افضل مروت بھی شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کی جانب سے اہم پارٹی فیصلوں کے لیے 10 رکنی ایپکس جبکہ سیاسی معاملات کے لیے 14 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں شیر افضل مروت بھی شامل ہیں . ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی ایپکس کمیٹی بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے، جو پارٹی کے اہم فیصلے کرنے کی ذمے دار ہوگی .

ایپکس کمیٹی 10 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس میں بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور، حماد اظہر، خالد خورشید، حافظ فرحت، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر شامل ہیں جب کہ دیگر ناموں پر ابھی غور کیا جا رہا ہے . پی ٹی آئی کی جانب سے ایپکس کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا . ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد بھی ایپکس کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس کے سربراہ شاہ محمود قریشی تھے اور ان کی گرفتاری کے بعد ایپکس کمیٹی کی جگہ کور کمیٹی متحرک ہوئی تھی . پی ٹی آئی ایپکس کمیٹی کو اب ایک بار پھر تیار کیا جا رہا ہے . عون عباس بپی بھی ایپکس کمیٹی کا حصہ ہوں گے جب کہ شیر افضل مروت کا نام شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے . علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف نے بیرسٹر عمر ایوب کی سربراہی میں 14 رکنی سیاسی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے . جس کے دیگر اراکین میں بیرسٹر گوہر، شبلی فراز، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، اسد قیصر، شاہ فرمان، خالد خورشید شاہ (سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان)، سینیٹر عون بپی، رؤف حسن، حماد اظہر، عاطف خان، میاں اسلم اقبال، حافظ فرحت اور شیر افضل مروت شامل ہیں . . .

متعلقہ خبریں