پنجاب
عوام کیلئے بڑا ریلیف: پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت 4 روپے کم کر دی
لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے روٹی کی قیمت 4 روپے کم کر دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کر کے 16 روپے فی روٹی مقرر کر دی۔
مریم نواز نے پنجاب کے تمام اضلاع اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دیں کہ آج سے روٹی 16 روپے میں فروخت ہو گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس فیصلے پر سختی سے عملدآمد کو یقینی بنایا جائے۔