اسلام آباد
شیر افضل کے معاملے پر پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، شبلی فراز اور اسد قیصر آمنے سامنے آگئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں شیر افضل مروت کے معاملے پر تلخ کلامی کا واقعہ پیش آگیا،
اجلاس کے دوران شبلی فراز اور اسد قیصر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، اسد قیصر نے کہا کہ شیر افضل کی سیاسی کمیٹی سے بے دخلی پارٹی سے زیادتی ہے۔
شبلی فراز نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی پالیسی امور پر بولنے والے آپ کون ہوتے ہیں؟ آپ کو پارٹی میں آئے چند سال ہوئے 1995 سے بانی پی ٹی آئی کا ساتھی ہوں۔
اسد قیصر نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کو جس طرح شیر افضل کے خلاف استعمال کیا گیا یہ زیادتی ہے۔
اس دوران شبلی فراز کی معذرت بھی کام نہ آئی، اسد قیصر، شبلی فراز کے رویے پر سیاسی کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔