چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ سماعت کرے گا . جیل میں ویڈیو لنک انتظامات مکمل کرکے کمرے میں اسکرین بھی نصب کردی گئی اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو آگاہ کر دیا گیا . سپریم کورٹ کے عملے اور جیل حکام کے مابین وڈیو لنک کنکشن کے بارے میں رابطہ بھی کیا گیا . سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کی وڈیو لنک کے ذریعے پیشی ہوگی . نیب ترامیم کیس میں آج بانی پی ٹی آئی سپریم کورٹ پیش ہونگے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں آج بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے .
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت آج ہوگی .
متعلقہ خبریں