پیٹ میں تھی، جب میری ماں کو والد نے بہت مارا ۔۔ لیاری میں پیدا ہونے والی فضا علی اپنے ماں باپ کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑیں

(قدرت روزنامہ)پاکستانی سیلیبریٹیز کو عموما ٹی وی پر اداکاری کرتے یا شو ہوسٹ کرتے ہی دیکھا گیا ہے، ان کی میڈیا کی زندگی سے تو ہر کوئی واقف ہیں . مداح انہیں اسکرین پر دیکھ کر بہت خوش بھی ہوتے ہیں .

اس خبر میں آپ کو اداکار فزا علی کی زندگی کے ایک ایسے واقعہ کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کو بھی افسردہ کر دے گا . اداکارہ فزا علی ویسے تو خوش گو اور اپنے تفریح بھرے انداز کی بدولت ناظرین اور مداحوں کی آنکھ کا تارا ہیں، وہ جب کبھی ناظرین سے مخاطب ہوتی ہیں تو ہر بات میں احساسات کا استعمال کرتی ہیں . جس سے دیکھنے والے ان کے مداح بن جاتے ہیں . لیکن یہ احساسات کوئی بناوٹی نہیں ہوتے ہیں یہ وہ احساسات ہیں جو کہ خود فزا بھی سہہ کر آئی ہیں اور دوسروں کی مشکلات کو سمجھ سکتی ہیں . اپنے ساتھ پیش آئے ایک واقعہ سے متعلق فزا کہتی ہیں کہ جب میں اپنی والدہ کے پیٹ میں تھی، تو میرے والد میری والدہ کو اوپر والے فلور سے مارتے مارتے نیچے لائے تھے، والد نے اس حد تک تشدد کیا تھا کہ والدہ کے دانت بھی ٹوٹ چکے تھے . فضا بتاتی ہیں کہ سیڑھیوں سے جب ابو امی کو مارتے ہوئے لا رہے تھے، اس وقت میں امی کے پیٹ میں تھی، جبکہ والد کی مار کی وجہ سے امی کے دو دانٹ ٹوٹ کر حلق میں چلے گئے تھے . والد اس قدر مجبور تھیں کہ انہوں نے مجھے گھر ہی میں خود جنم دیا، یعنی میری ڈیلیوری میری والدہ نے خود کی تھی . فضا علی اپنی والدہ سے بے حد پیار کرتی ہیں جبکہ وہ اپنی والدہ کی تکالیف کا اندازہ لگا کر آج بھی افسردہ ہو جاتی ہیں . فضا کہتی ہیں کہ وہ لیاری میں پیدا ہوئی ہیں، جبکہ پیور لیاری والی ہیں . . .

متعلقہ خبریں