ایرانی حکومت وعوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی حکومت و عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے وفاقی حکومت نے آج ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے . ملک بھر میں منگل کو قومی پرچم سرنگوں رہےگا،کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے .

پنجاب اور سندھ حکومت نے بھی آج صوبوں میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے . خیال رہےکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنے رفقا کے ہمراہ اتوار کے روز ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو ئے تھے . ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ آج تبریز میں ادا کی جائےگی . وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی حادثے میں وفات پر گزشتہ روز پیر کو بھی سوگ کا اعلان کیا تھا، اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہا . . .

متعلقہ خبریں