کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فعال کرنے کے معاملہ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مختلف شعبوں کے افسران کو چین میں 3 ہفتے کی تربیت کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے .
کراچی سے ذرائع کے مطابق 25 افسران پر مشتمل ٹیم آئندہ ہفتے تربیت کے لئے چین روانہ ہوگی .
ذرائع کے مطابق اس میں شعبہ اے ٹی سی، ایئرپورٹ سروسز، انجینئرنگ اور الیکٹرانک و دیگر افسران شامل ہوں گے .
ذرائع کے مطابق سی اے اے انتظامیہ نے تربیت کے لئے افسران کی فہرست وزارت ہوا بازی کو بھیج دی . منظوری ملتے ہی ٹیم کو تربیت کے لیے چین بھیجا جائے گا .