وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے مابین ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کا مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے . تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں ہونے والی گفتگو کے دوران دونوں رہنما وَں نے پولیو کیسز میں کمی اور عوامی صحت سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ، وزیراعظم عمرا ن خان نے بل گیٹس کو ملک میں انسداد پولیو مہم سے متعلق آگاہ کیا ، اس کے علاوہ وزیراعظم نے بل گیٹس کو کورونا چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا .

بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پروگرام اور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی . بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے پولیو خاتمے کا پروگرام جاری رکھیں گے . بل گیٹس نے پولیو کے خلاف وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو بھی سراہا . وزیراعظم اور بل گیٹس نے افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا . وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے افغان عوام کو انسانی امداد کرنے کی درخواست کی . افغانستان دنیا کا دوسرا ملک ہے جو پولیو کا شکار ہے . وزیراعظم اور بل گیٹس کا افغانستان میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا . عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی آدھی سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے . افغانستان کو مالی امداد کی اشد ضرورت ہے . وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کوششوں سے آگاہ کیا . انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے بل اینڈ ملینڈا گیٹس کے تعاون کی تعریف کی . عمران خان نے بتایا کہ پاکستان میں رواں سال پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا . پاکستان میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے . پولیو سے نمٹنے کے لیے کوششیں ابھی جاری ہیں . حکومت ملک میں پولیو کے خامتے کے لیے پرعزم ہے . . .

متعلقہ خبریں