اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کی نج کاری کےلیے 6 کمپنیوں اور کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کرلیا گیا . دوران اجلاس وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ نج کاری کے عمل کو میڈیا پر لائیو دکھائیں تاکہ کسی کو کوئی اعتراض نہ رہے . خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی شفاف اور تیز نج کاری یقینی بنائیں گے . علیم خان نے یہ بھی کہا کہ نج کاری میں حصہ لینےوالےاداروں کےٹیکنیکل اور مالیاتی استحکام کو ضرور مدنظر رکھیں گے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اہم ہدایت دے دی .
وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نج کاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ سامنے آیا ہے .
متعلقہ خبریں