بلوچستان حکومت نے جامعات کیلئے ایک ارب 40 روپے گرانٹ کی منظوری دیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے صوبے کی جامعات کے استاتذہ سمیت ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی ادائےگی کے لئے 1ارب 40کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دے دی . تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی جامعات کے استاتذہ سمیت ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی ادائےگی کے لئے محکمہ تعلیم کی جانب سے بھجوائی گئی 1ارب 40کروڑ 93لاکھ 25ہزار روپے کی سمری کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد صوبے کی جامعات کے ملازمین کو تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی ممکن ہوگی .

سمری کے مطابق جامعہ بلوچستان کے لئے 70کروڑ ، بیوٹمز کے لئے 39کروڑ ، سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے لئے 10کروڑ، لورالائی یونیورسٹی کے لئے 3کروڑ 32لاکھ 50ہزار، لسبیلہ یونیورسٹی کے لئے 7کروڑ 70لاکھ ، تربت یونیورسٹی کے لئے 7کروڑ 72لاکھ 68ہزار جبکہ میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے لئے 3کروڑ 18لاکھ 7ہزار روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے . گرانٹ صرف اور صرف تنخواہوں اور پینشن کی ادائےگی کے لئے استعمال کی جاسکے گی . . .

متعلقہ خبریں