ایف آئی اے کے طلب کرنے پر عمر ایوب اسمبلی میں پھٹ پڑے، ڈی جی کی طلبی کا مطالبہ


یہ کیسے ہمیں لیٹر لکھ سکتے ہیں، اپوزیشن لیڈر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب ایف آئی اے کے طلب کیے جانے پر پھٹ پڑے اور ڈی جی ایف آئی اے کی طلبی کا مطالبہ کیا . واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی ایکس اکاؤنٹ سے متنازع ٹوئٹ کے بعد عمرایوب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی اے نے انکوائری شروع کر رکھی ہے .

حال ہی میں عمرایوب نے ایف آئی اے سے حمودالرحمان کمیشن رپورٹ کی کاپی مانگی تھی .
آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمرایوب نے کہا کہ سرگودھا میں ہمارے لوگ رہا ہوئے پھر ان کو گرفتار کرلیا گیا، پتا نہیں کون سی اڑن طشتری ہے وہ اٹھا کرآجاتے ہیں، یہ کون سی جمہوریت ہے جہاں کارکنوں کا اٹھا لیا جائے . انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایف آئی اے سے نوٹس آیا ہے، اسٹیٹ تو پارلیمنٹ ہے یہ کیسے ہمیں لیٹر لکھ سکتے ہیں، ایف آئی اے کے انسپکٹر کو نوٹس بھجوایا گیا .
عمرایوب نے کہا کہ اس طرح کی ہتک ختم ہونی چاہیے پاکستان کو آگے بڑھنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے پاس کوئی سہولت نہیں ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں .
انہوں نے کہا کہ ساتھیوں پر دیشگردی کے مقدمات درج کیے گئے، ملک میں کیا کچھ ہواجمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ہم سب ریاست کا حصہ ہیں، ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم ملک کی سب سے بڑی جماعت کے کارکن ہیں .

. .

متعلقہ خبریں