بلوچستان

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کی گوادر میں سیوریج نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت


گوادر(قدرت روزنامہ)ہفتہ کے روز ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی حاجی سید محمد نے جی ڈی اے کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، ویٹ ویل اور سیوریج لائن کا دورہ کیا اور پلانٹ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انوارمنٹ رسول بخش بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میونسپل ونگ یحییٰ واڈیلہ بھی موجود تھے انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کو سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ سے متعلق بتایا کہ شہر کے اکثر آبادی کی سیوریج واٹر پلانٹ میں جمع ہوتے ہیں جس سے پلانٹ کی سالانہ مینٹیننس اور استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے۔ جس پر ڈائریکٹر جنرل نے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہر میں سیوریج سسٹم کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ لوگوں کو اس حوالے سے کوئی شکایت نہ ہو۔ ڈائریکٹر جنرل نے پرانا قبرستان کے قریب سیوریج لائن سے متعلق عوامی شکایت پر متاثرہ جگہ کا جائزہ لیا اور شہر کے مختلف مقامات کے دورے کے موقع پر معروف و متحرک خاتون کارکن ماسی زینی نے بھی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے ملاقات کی اور اپنے علاقے میں سیوریج لائن سمیت مختلف مسائل سے آگاہ کیا جو کہ ڈائریکٹر جنرل نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی۔

متعلقہ خبریں