نجی حج اسکیم کے ذریعے 70 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے . ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزیر اگلے 2 روز میں مزید 20 ہزار پرائیویٹ عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے . سعودی مکاتب کی جانب سے منیٰ اور عرفات میں عازمینِ حج کے 5 روزہ قیام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں . عازمینِ حج کی وادیِ منیٰ کے لیے روانگی کا آغاز 13 اور 14 جون کی درمیانی شب کو ہوگا . ترجمان کے مطابق پاکستان حج مشن نے وادیِ منیٰ میں عازمینِ حج کی سہولت کے لیے کیمپ آفس قائم کردیا ہے . کیمپ آفس میں شعبہ معلومات و رہنمائی، شکایات، امراض و اموات قائم کیے جائیں گے . مذہبی امور چوہدری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں . چوہدری سالک حسین آج مکہ مکرمہ میں منعقدہ حج سمپوزیم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے . وزیر مذہبی امور اور وفاقی سیکریٹری ذوالفقار حیدر حج آپریشن کی براہ راست نگرانی کریں گے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرکاری حج اسکیم کے لیے پری حج فلائٹ آپریشن کامیابی کے ساتھ آج اختتام پذیر ہو گیا ہے . اسلام آباد سے آنے والی سعودی ایئر کی پرواز نمبر 3727کے ذریعے 380 عازمین کرام جدہ ایئر پورٹ لینڈ کر گئے .
متعلقہ خبریں