پیپلز پارٹی کے اہم رہنماء جان کی بازی ہار گئے، بلاول بھٹو نے بڑا بیان جاری کر دیا

بنوں(قدرت روزنامہ) بنوں میں ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک اشفاق خان کو جان سے مار دیا ہے . پولیس کے مطابق ملک اشفاق خان عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے جب انہیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جان سے مار دیا، مقتول ملک اشفاق خان کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردی گئی،حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے .

پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع بنوں کے صدر ملک اشفاق خان کے بہیمانہ موت کی شدید الفاظ میں مذمت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اشفاق خان کا کچہری کے سامنے بہیمانہ طریقے سے مار دینا پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،پی پی پی ضلع بنوں کے صدر ملک اشفاق خان کے قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے . . .

متعلقہ خبریں