وزیراعلی بلوچستان زلزلے سے متاثر ہونیوالے علاقوں کا خود جائزہ لے رہے ہیں، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان زلزلے سے متاثر ہونیوالے علاقوں کا خود جائزہ لے رہے ہیں،حکومت کسی صورت اپنے لوگوں کو تنہاء نہیں چھوڑیگی عوام احتیاط کرے،زلزلے کے جھٹکے آسکتے ہیں . یہ بات انہوں نے جمعرات کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی .

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس میں ہرنائی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ہرنائی میں اب تک 15 شہادتیں جبکہ 200 کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں 27شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کا ریسکیو آپریشن ختم جبکہ ریلیف آپریشن شروع ہوچکا ہے ٹینٹس،کمبل سمیت دیگر اشیاء کی تقسیم جاری ہے انہوں نے کہاکہ حکومت زلزلے کے بعد ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لے رہی ہے لینڈ سلائیڈنگ سے بلاک ہونیوالی سڑکوں کو بحال کردیا گیا . . .

متعلقہ خبریں